متحدہ قومی موومنٹ کا اتوار کو کراچی میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

January 23, 2016 1:41 pm0 commentsViews: 19

لندن( اسٹاف رپورٹر) متحدہ کے قائد کی تقاریر پر پابندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ نے احتجاج کا سلسلہ شروع کر نے کا اعلان کیا ہے اس بات کا فیصلہ قائم مقام کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ اس سلسلے کا پہلا احتجاجی مظاہرہ اتوار 24 جنوری کو مزار قائد کے سامنے کیا جائے گا۔