سانحہ چار سدہ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا

January 23, 2016 1:42 pm0 commentsViews: 22

ویلنگٹن( اسپورٹس ڈیسک) شہدائے سانحہ چار سدہ کے سوگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نیوزی لینڈ سے میچ کھیلا۔ دونوں ٹیمیں میچ سے قبل میدان میں آئیں تو باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے سے شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین کی آنکھوں سے آنسوں جھلکتے نظر آئے۔