حکومت سندھ کی اساتذہ کیلئے گولڈن ہینڈ شیک اسکیم تیار

January 23, 2016 1:43 pm0 commentsViews: 70

محکمہ تعلیم میں 2008 سے قبل بغیر ٹیسٹ پالیسی اور سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے تھے
استفادہ نہ کرنے کی خواہش رکھنے والے اساتذہ کو اپنے عہدے کے لحاظ سے ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے محکمہ تعلیم میں2008سے پہلے بھرتی کئے جانے والے اساتذہ کیلئے گولڈن ہینڈ شیک اسکیم تیار کرلی ہے جس کا مقصد ان کی ماضی میں بغیر ٹیسٹ سیاسی اور دیگر بنیادوں پر بھرتی کئے جانے والے ہزاروں اساتذہ کو واجبات دے کر فارغ کرنا اور ا کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر نئی بھرتیاں کرکے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے عالمی بینک کی سفارش پر کام شروع کردیا ہے۔ جس پر جلد عملدر آمد ہونے کا امکان ہے۔ ہزاروں اساتذہ کو فارغ کرنے کے منصوبے پر عملدر آمد کیلئے اربوں روپے درکار ہوں گے۔ جس کے لئے عالمی بینک فنڈز فراہم کرے گا۔ گولڈ ہینڈ شیک اسکیم پر عملدر آمد اختیاری ہوگا۔ تاہم اس سے استفادہ نہ کرنے کی خواہش رکھنے والے اساتذہ کو اپنی ملازمت جاری رکھنے کیلئے اپنے عہدے کے لحاظ سے ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔