پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار نہیں کیا جا سکتا، ریحام خان

January 23, 2016 1:58 pm0 commentsViews: 27

چار سدہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ اور سینئر صحافی ریحام خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار نہیں کیا جا سکتا نیشنل ایکشن پلان کے صرف3 نکات پر عملدر آمد ہو رہا ہے، حکومت دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا آغاز اسلام آباد اور پنجاب سے کرے، جمعے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال چار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ13 مہینے قبل دہشت گردوں نے اے پی ایس پر حملہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے20 نکاتی نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا لیکن نیشنل ایکشن پلان کے صرف3 نکات پر عملدر آمد ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے ایک درسگاہ کو نشانہ بنایا۔