غوثیہ ریلی امن کے پرچم کو بلند کرنے کا پیغام ہے، ثروت قادری

January 23, 2016 1:53 pm0 commentsViews: 23

اسمبلیوں میں دہشت گردوں کے سہولت کار بیٹھے ہیں، حکومت محب وطن قوتوں کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے
انسانیت کے دشمنوں کو پوری قوت سے کچلنا ہوگا، کراچی میں تحفظ مزارات کمیٹی کی ریلی سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امن و محبت بھائی چارگی کو فروغ دینا اولیاء کرام کا وطیرہ ہے، آج کی یہ عظیم الشان غوثیہ ریلی امن کو فروغ دینے میں امن کے پرچم کو بلند کرنے کا پیغام ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں اور دہشت گردوں کو چھتری فراہم کر رہے ہیں حکومت فیصلہ کرے کہ وہ دہشت گرد وں کو ختم کرنا چاہتی ہے یا محب وطن قوتوں کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے انسانیت کے دشمنوں کو پوری قوت وطاقت سے کچلنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ مزارات کمیٹی کے تحت کھارا در سے نکالی جانے والی موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی سے شبیر ابو طالب، محمد علی شاہ، عاطف بلو، عبدالقادر نورانی و دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ہمارے تعلیمی اداروں اور ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔