ٹوئیٹر پر امیتابھ کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ 90لاکھ ہوگئی

January 23, 2016 2:04 pm0 commentsViews: 17

ممبئی( اے پی پی) بالی ووڈ ادکاار میتابھ بچن کے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ90 لاکھ ہوگئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن کی ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی زیادہ ہیں۔ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اس سنگ میل کو عبور کرتے ہوئے کہا کہ19 ملین مداح ہونے پر انہیں بہت خوشی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ یوں ہی اپنی محبتوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ امیتابھ بچن سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر مداحوں کے ساتھ اپنی نجی اور فنی زندگی کے بارے میں معلومات شیئر کرتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن اپنی نئی فلم تین کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔