شاہ رخ خان لائیو وڈیو سوشل پلیٹ فارم پر مداحوں سے رابطہ کریں گے

January 23, 2016 2:04 pm0 commentsViews: 23

مداحوں سے اپنی زندگی اور شوبز کے تجربات کو شیئر کیا جائے گا
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان لائیو ویڈیو سوشل پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے کا آغاز کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان لائیو ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کا تجربہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس دوران سوالات اور جوابات کا چیسن ہوگا جس میں وہ اپنے مداحوں سے اپنی زندگی اور شوبز دنیا کے دلچسپ تجربات کے بارے میں شیئر کریں گے۔ شاہ رخ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ کئی سالوں سے دنیا بھر سے ان کے مداحوں کی جانب سے محبت اور چاہتوں کا سلسلہ جاری ہے اور وہ ایسے طریقے ڈھونڈتے ہیں جس کے ذریعے وہ انہیں محبت لوٹا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لائیو ویڈیو کے ذریعے ان کا اپنے مداحوں کے ساتھ رابطہ بھی گہرا ہوجائے گا انہوں نے اپنے مداحوں کو لائیو ویڈیو کے ذریعے رابطے میں رہنے کیلئے بھی مدعو کیا۔