طالبان پاکستان اور افغانستان کیلئے بڑاخطرہ ہیں،ا مریکا

January 23, 2016 2:03 pm0 commentsViews: 22

دونوں ملکوں کو سرحدوں پر موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے
تہران کھلے عام دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے، وائٹ ہائوس کے ترجمان جوش ارنسٹ
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ طالبان پاکستان اور افغانستان دونوں کیلئے خطرہ ہیں۔ امریکا افغان قیادت میں عسکریت پسندوں سے مصالحت کی حمایت کرے گا، امریکی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہائوس کے ترجمان جون ارنسٹ نے کہا کہ طالبان سے مصالحت میں امریکا پاکستان اور افغانستان کی مدد کرے گا۔ افغانستان میں امریکی فوج کی قربانیوں کے باعث امریکی قوم محفوظ ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔ دونوں ملکوں کو سرحدوں پر موجود دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ ایران کے متعلق سوال پر جون ارنسٹ نے کہا کہ ایران سے اقتصادی پابندیاں ہٹنے سے دہشت گردوں کی مدد ہوگی، تہران کھلے عام دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔