تیونس میں عوامی احتجاج کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا

January 23, 2016 2:11 pm0 commentsViews: 21

تیونس( نیوز ڈیسک) تیونس میں حکومت نے بدتر معاشی حالات اور بے روزگاری کیخلاف گزشتہ 4 روز سے جاری عوامی احتجاجی مظاہروں کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا‘ تیونس کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری اور نجی املاک کو درپیش خطرے کے پیش نظر رات 8بجے سے صبح5بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے‘ اس کا آغاز جمعہ کی شب سے ہوگیا‘ تیونس میں بد تر معاشی حالات کیخلاف گزشتہ4 روز سے مظاہرے جاری تھے۔