لیاقت آباد ،انگارہ گوٹھ سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

January 23, 2016 2:42 pm0 commentsViews: 35

آرام باغ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور تالے توڑنے کے اوزار برآمدکرلئے
رضویہ کے کباڑی بازار میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ دو ملزمان گرفتار ،مالک فرار ہوگیا
کراچی(کرائم رپورٹر) رینجرز اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد انگارہ گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران دودہشت گردوں کوگرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ترجمان رینجرز میجر سبطین زید ی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔آرام باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان ظہیر ،لال محمد اور رمضان کو گرفتار کرکے دو پستول ، رکشہ اور تالے توڑنے والے اوزار برآمد کرلیے ۔گارڈن پولیس نے ریکسر پل کے قریب دوبدو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم حامد علی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ملزم کا ساتھی فرارہوگیا۔ رضویہ سوسائٹی پولیس نے کباڑی بازار کے قریب منشیات کے اڈے پرچھاپہ مار کر دو منشیات فروش جاوید اور مائیکل کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،جبکہ منشیات کے اڈے کا مالک جاوید فرار ہوگیا، گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار کے مجاہد گروپ سے ہے ۔

سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر)بریگیڈ پولیس نے ایک کارروائی میں ٹارگٹ کلر شہباز عرف شابو کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور ٹریفک پولیس کے اہلکار سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر لائنزایریا میں کارروائی کے بعد بھاری تعداد میں مدفون اسلحہ برآمد کرلیا ۔

پولیس کا چھاپہ لائنز ایریا سے ٹارگٹ کلر گرفتار، نشاندہی پر مدفون اسلحہ برآمد کرلیا گیا
گرفتار ملزم شہباز عرف شبو ٹریفک پولیس کے ہیڈکانسٹیبل کے قتل میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے
ملزم کی نشاندہی پر لائنز ایریا واٹر گرائونڈ سے کھدائی کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جو دہشت گردی میں استعمال ہوچکا ہے
اے سی ایل سی کی ٹیم نے پاپوش سے چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں
کراچی(کرائم رپورٹر) بریگیڈ پولیس نے لائنز ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر شہباز عرف شبو کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے ایک پستول برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے اور وہ ٹریفک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کے قتل میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ایس ایچ او اکبر حمید کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر لائن ایریا واٹر گراؤنڈ میں کھدائی کر کے اسلحہ برآمد کیا جو دہشتگردی میں استعمال ہوچکا ہے۔ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ‘ اے سی ایل سی پولیس کی ٹیم نے پاپوش میں کارروائی کرتے ہوئے چار ملزموں کو گرفتار کرلیا ملزموں کے قبضے سے چار پستول اور دو چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

رینجرز نے سہراب گوٹھ سے بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کرلیا
لیاقت آباد اور کورنگی میں کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو حراست میں لے لیا، ترجمان رینجرز
کراچی(کرائم رپورٹر) رینجرز نے کشمور میں کارروائی کے بعد بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ،لیاقت آباد اور کورنگی سے 4ملزمان بھی گرفتار کرلیے ۔ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کشمور کے علاقے سہراب خان گوٹھ میں کارروائی کے بعد 3کلاشنکوف16میگزین 5بارہ بور ڈبل بیرل رائفل ایک سنگل بیرل رائفل ایک پستول،کلاشنکوف کی 500گولیاں،12بور رائفل کے 100ڈبے کارتوس برآمد کرلیے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد اور کورنگی میں کارروائی کے بعد 4ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔