شیوسینا نے مدارس میں اردو اور عربی پر پابندی کا مطالبہ کردیا

January 23, 2016 2:20 pm0 commentsViews: 46

نئی دہلی( نیوزڈیسک) بھارت کی انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے وزیراعظم نریندر مودی سے مدارس میں اردو اور عربی زبان پر پابندی عائد کرتے ہوئے انگریزی اور ہندی کو رائج کرنے کا مطالبہ کردیا‘ حکومت کی اتحادی جماعت نے ایک اخبار کو کے اداریے میں لکھا کہ برطانوی حکومت یہ سوچنے میںغلط نہیں کہ خود ساختہ دولت اسلامیہ جنگجو اپنے پروپیگنڈے کیلئے ان پڑھ مسلمان خواتین کو استعمال کررہے ہیں‘ اگر حکومت برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون جیسی ہمت دکھاتے ہوئے مدرسوںکو اردو اور عربی میں تعلیم دینے سے روک دے تو انڈیا کا فائدہ ہوگا‘ انتہا پسند تنظیم نے مزید کہا کہ حکومت حوصلہ دکھاتے ہوئے یکساں سول کوڈ لانے کے ساتھ ساتھ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر بھی شروع کرے۔