سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر کفیل بدلنے کی اجازت

January 23, 2016 2:13 pm0 commentsViews: 48

لاہور( نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر کفیل تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔ سعودی حکومت کی طرف سے غیر ملکی ملازمین کی شکایات کے الزالے کیلئے ایک ویڈیوکال بھی متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے وہ سعودی حکام کو اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ سعودی حکومت کے مطابق غیر ملکی ملازمین کو تنخواہ کی عدم ادائیگی یا کام کا معاوضہ ملنے میں تاخیر سعودی لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس کیلئے غیر ملکی ملازمین اس بات کا حق رکھتے ہیں کہ وہ اپنا کفیل تبدیل کرسکیں۔