لیہ میں پولیس آپریشن‘3 دہشت گرد ہلاک

January 23, 2016 2:23 pm0 commentsViews: 29

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر لیہ میں پولیس نے آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 3فرار ہوگئے‘ لیہ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنگل کے علاقے میں آپریشن کیا گیا‘ پولیس کو دیکھتے ہوئے دہشت گردوں نے بموں سے حملہ کردیا‘ جوابی کارروائی میں پولیس کے ہاتھوں3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ3 دہشت گرد فرار ہوئے جن کی تلاش جاری ہے۔