دبئی سے آنیوالے مسافر سے15لاکھ روپے کے موبائل فونز برآمد

January 23, 2016 2:25 pm0 commentsViews: 23

کراچی( کرائم رپورٹر) کسٹم حکام نے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنیوالے مسافر کے قبضے سے 105 موبائل فونز برآمد کرلئے‘ ترجمان کسٹم کے مطابق دبئی سے کراچی آنیوالی فلائٹ نمبر EK-600 کے پہنچنے پر کسٹم پر پریونیٹو عملے نے محمد علی نامی مسافر کی تلاشی کے دوران ملزم کے جسم کے ساتھ105 موبائل فونز بندھے ہوئے برآمد کرلئے‘ جن کی مالیت 15لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔