بینکنگ سسٹم میں1125 ارب روپے شامل

January 23, 2016 2:30 pm0 commentsViews: 25

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1125 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 6.05 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1125 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 6.10 فیصد تا 6.03 فیصد سالانہ کے حساب سے 1186 ارب 55 کروڑ روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 30 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 29 بولی دہنگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔