کورنگی میں غیر معیاری چیز کھانے سے دو بچوں کی حالت غیر ہوگئی

January 23, 2016 2:36 pm0 commentsViews: 25

کراچی (کرائم رپورٹر) کورنگی میں غیر معیاری چیز کھانے سے دبچوں کی حالت غیر ہوگئی،طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جبکہ پولیس واقع سے لاعلم رہی۔ تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر5کے علاقے میں غیر معیاری چیز کھانے سے 4بچے 11سالہ جواد، 10سالہ حماد،8سالہ انیس اور10سالہ مصطفیٰ بے ہوش ہو گئے جنہیں فوری طورپرطبی امدادکے لئے جناح ہسپتال پہنچایا گیا ۔جبکہ عوامی کالونی تھانے کے ایس ایچ اونے واقع سے لاعلمی ظاہر کی ہے ۔جناح ہسپتال کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا یا کہ7سے10سال کی عمر کے بچوں کو اسپتال میں لایا گیا تھا جنہیں طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا۔