بیچ گیمز کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرینگے، ڈپٹی کمشنر سائوتھ

January 23, 2016 2:37 pm0 commentsViews: 16

پورے پاکستان کو پیغام پہنچائیں گے کہ کراچی کھیلوں کے انعقاد کیلئے موزوں ترین شہر ہے، آرگنائزنگ کمیٹی سے بات چیت
کراچی( پ ر)کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام تیسرے کراچی بیچ گیمز 2016 کے انعقاد میں ضلع ساؤتھ بھر پور تعاون کرے گا،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ڈپٹی کمشنر سلیم راجپوت نے تیسرے کراچی گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی سے ملاقات میں کیا اس موقع پر سٹی اسپورٹس ایسو سی ایشن کے چئیر مین حاجی غلام محمد ، صدر محمد اسلم خان، سیکریٹری خالد رحمانی ،فنانس سیکریٹری صفدر عباس ،قدسیہ راجہ اور میڈیا کوآرڈینیٹر ایم نسیم بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع ساؤتھ میں کھیلوں انعقاد خوش آئند ہے اور اس سے پورے پاکستان کو یہ پیغام پہنچائیں گے کہ کراچی کھیلوں کے انعقاد کے لئے موزوں شہر ہے اور یہاں کے رہنے والے امن پسنداور محبت کرنے والے لوگ ہیںجو پورے پاکستان کو اور خصوصاً کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور تیسرے کراچی گیمز کے کامیاب انعقاد سے کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گا۔