شریف برادران اپنے اثاثے بتائیں، عمران خان

January 23, 2016 2:43 pm0 commentsViews: 24

ایمنسٹی اسکیم میں ٹیکس چوروں کو کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دی گئی
ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کیلئے ایف بی آر کو خود مختار کرنا ہوگا، ٹوئٹر پر پیغام
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم ٹیکس چوروں کے لئے ہے۔ شریف برادران اپنے اثاثے بتائیں، حکومتی اداروں میں نا اہل لوگوں کی وجہ سے اصلاحات نہیں لائی جا سکیں، اداروں کو شفافیت کے بغیر بیچ دیا جائے گا۔ جمعے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم سے کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دی گئی ، نواز شریف کو ٹیکس بیس بڑھانے کیلئے خود مثالی بننا ہوگا۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے ٹیکس چوروں کا کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دی گئی ہے،۔ شریف برادران کو اپنے خاندان کے اندرون اور بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کیلئے ایف بی آر کو خود مختار کرنا ہوگا۔