شمالی وزیرستان،پاک فضائیہ کی بمباری،17دہشت گرد ہلاک

January 25, 2016 2:32 pm0 commentsViews: 17

شوال اور دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن
وانا( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارورائی کرکے17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا‘ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں شوال اور دتہ خیل میں کی گئیں‘ اس کارروائی کے بعد کئی‘ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے‘ جن کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے‘ کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے‘ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے‘ ابھی تک ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔