پاکستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کو ختم کرے، امریکا

January 25, 2016 2:33 pm0 commentsViews: 17

نیٹ ورک کا نام ونشان مٹانے میں سنجیدہ،مخلص اور موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے، اوباما
چارسدہ یونیورسٹی حملہ ایک اور مثال ہے جس کا بھارت کو بھی ایک عرصے تک سامنا کرنا پڑا ہے
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان کو دکھانا ہوگا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا نام و نشان مٹانے میں سنجیدہ اور مخلص ہے‘ پاکستان کو ہر صورت اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے خلاف مزید موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے‘ پاکستان کو دہشت گرد نیٹ ورک کو منتشر کرنا اور ان کا مکمل طور پر قلع قمع کرنا ہوگا‘ چارسدہ میں یونیورسٹی پر حملہ اس ناقابل رحم دہشت گردی کی ایک اور مثال ہے جس کا بھارت کو بھی ایک عرصے تک سامنا رہا ہے‘ وہ بھارت کی سرکاری خبر ایجنسی کو انٹرویو دے رہے تھے۔