سعودی سفارت خانے پر حملے کے الزام میں100 ایرانی گرفتار
تہران( اے ایف پی) ایرانی عدلیہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کے الزام میں100 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔ حکام کے مطابق اس واقعے کے بعد سے اب تک100 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔