وزیراعظم نواز شریف نے غیر ملکی دوروں کا ریکارڈ قائم کردیا، شیخ رشید

January 25, 2016 2:40 pm0 commentsViews: 21

چوہدری نثار نے نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عسکری حلقوں سے بنا کر رکھیں، اسمبلی میں عمران خان کے سوا ساری اپوزیشن دو نمبر ہے
مردہ قبرستان میں اذانیں دے رہا ہوں، اس انتظار میں ہوں کہ شاید قوم جاگ جائے، راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے،انٹرویو
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عسکری حلقوں سے بنا کر رکھیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے غیر ملکی دوروں کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی معاہدے پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر غلط ثابت نہ کر سکا تو اسمبلی رکنیت اور سیاست چھوڑ دوں گا۔ شیخ رشید احمد نے یہ چیلنج نجی ٹی وی کے پروگرام میں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مردہ قبرستان میں اذانیں دے رہا ہوں لیکن اس میں اس انتظار میں شاید قوم جاگ جائے۔ اسمبلی میں عمران خان کے سوا ساری اپوزیشن دو نمبر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کیوں دہشت گردوں اور کرپٹ افراد کے خلاف آپریشن نہیں ہو رہا؟ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں ایسے افراد بھی منتخب ہوئے ہیں جن پر سنگین کیسز درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت بھی آنے والا ہے کہ غریب شوق سے جیل جائے گا کیونکہ اسے پتہ ہے کہ جیل میں دو وقت کی روٹی تو اپنے مقررہ وقت پر مل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو جانتا ہوں وہ کبھی بھی توسیع نہیں لیں گے اور میں نواز شریف کو بھی جانتا ہوں وہ کبھی توسیع نہیں دیں گے۔