ملک میں ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی

January 25, 2016 2:40 pm0 commentsViews: 19

اسلام آباد( آئی این پی) وزارت صحت کی دستاویز میں انکشاف ہوا کہ پاکستان میں ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ15 لاکھ ہے جبکہ ہر سال 5 لاکھ نئے ایچ سی وی کیسز کا اضافہ ہو رہا ہے۔ 2008ء کے سروے کے مطابق پاکستان میں مریضوں کی تعداد80 لاکھ تھی، ہر سال 40 لاکھ بچوں کو ای پی آئی کے ذریعے پینٹا ویلنٹ ویکسین دی جاتی ہے۔ وزارت دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ہیپا ٹائٹس بی کے علاج کیلئے دوائیں پاکستان میں دستیاب ہیں۔