مقبوضہ کشمیر، یوم جمہوریہ کے موقع پر سخت سیکورٹی، یوم سیاہ منانے کا اعلان

January 25, 2016 2:41 pm0 commentsViews: 20

سری نگر ( یو پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے26 جنوری کو بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کیلئے سیکورٹی کے نام پر حسب روایت پوری وادی کشمیر میں جنگ جیسا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔ حریت رہنمائوں نے کل یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ہے نوجوانوں کے قتل کے خلاف پلوامہ میں چوتھے دن بھی ہڑتال کی گئی اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ بھارتی پولیس اور فورسز نے چیکنگ اور تلاشی کارروائیوں میں شدت لاتے ہوئے جگہ جگہ ناکے لگا رکھے ہیں، گاڑیوں کو روک کر مسافروں کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے اور حساس مقامات پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے ہر لمحہ لوگوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔