ٹھٹھہ، منشیات کے اڈے سے شراب کے7 ڈرم بر آمد

January 25, 2016 2:42 pm0 commentsViews: 19

ٹھٹھہ( نمائندہ آغاز ) سماجی برائیوں کے خلاف ایس ایس پی ٹھٹھہ کی ہدایت پر مکلی پولیس نے گوٹھ شاہد مگسی کے قریب منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا جہاں 7 ڈرم اور120 تھیلیاں کچی شراب اور شراب کشیدہ کرنے کا سامان بر آمد کرکے ایک شخص شاہد ڈینو عرف ڈنگر شاہ کو گرفتار کرکے مکلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری طرف ٹھٹھہ پولیس کا شہر میں فحاشی اڈے پر چھاپا دو خواتین اور مردوں دائود ملاح اور اورنگزیب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔