صدر ،نعمان سینٹر کی دکان میں آگ لگ گئی

January 25, 2016 2:49 pm0 commentsViews: 14

کراچی( کرائم رپورٹر) صدر کے علاقے نعمان سینٹر کی دوسری منزل پر قائم پرانے جوتے اور کوٹ کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔