امریکہ میں ریکارڈ توڑ برفانی طوفان سے25افراد ہلاک، 10کروڑ لوگ گھروں میں محصور

January 25, 2016 2:49 pm0 commentsViews: 36

ہزاروں گاڑیوں کی لائنیں40میل دور تک لگ گئیں، غذائی قلت، پروازیں منسوخ، میٹرو سر وس تاحال بند
لوگوں کیلئے ہنگامی پناہ گاہیں قائم، برفباری میں تیزی آئے گی ،محکمہ موسمیات ،عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی مشرقی ریاستوں میں آنے والے طوفان کے باعث واشنگٹن سمیت مختلف ریاستوں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور آمد و رفت کے تمام راستے مسدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی۔ ہزاروں گاڑیاں ٹریفک میں پھنس گئیں۔ ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کی لائن 40 میل تک لگ گئی۔ کئی علاقوں میں غذائی قلت کا بحران پیدا ہوگیا۔ نیو یارک میں معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔ نیو یارک میں شدید برفانی طوفان تھمنے کے بعد اب گاڑیوں کی آمد و رفت پر لگی پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ تاہم واشنگٹن ڈی سی میں میٹرو سروس بند رہیں گی۔ 615 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ موسمیاتی اداروں نے اطلاع دی ہے کہ جاری طوفان میں برف باری تیز ہوجائے گی جس سے پچھلے ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔ مکینوں کو متنبہ کیا گیاہے کہ وہ گھروں میں رہیں، ریاست کے کچھ جنوبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ واشنگٹن کی صورتحال میں کچھ قدر بہتری آئی ہے۔ میری لینڈ میں اب تک58 سینٹی میٹر برف باری کی تہہ جم چکی ہے، کنٹکی میں حکام نے ہنگامی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جوناس واشنگٹن کی تاریخ کا10 واں بد ترین طوفان بتایا جا رہا ہے۔ دار الحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت مختلف ریاستوں میں ڈھائی فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ وزیر دفاع ایش کارٹر پیرس سوئٹزرلینڈ کے پانچ روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچے لیکن ان کا جدید ترین طیارہ بھی خراب موسم کے باعث واشنگٹن کے قریب میری لینڈ میں نہ اتر سکا۔