سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کا فیصلہ

January 25, 2016 2:49 pm0 commentsViews: 33

وزارت قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کیلئے مسودہ قانون تیار کر لیا
باضابطہ طور پر سیاست میں قدم رکھنے پر وہ سرکاری گاڑی رکھنے کے اہل نہیں رہے، درخواست میں موقف
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت قانون نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو دی گئی سرکاری بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزارت قانون نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری کو دی گئی بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کیلئے درخواست کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ یہ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ جس میں موقف اختیار کیا جائے گا سابق چیف جسٹس کو عدالت کے حکم پر سرکاری بلٹ پروف گاڑی دی گئی تھی لیکن اب انہوں نے باضابطہ طور پر سیاست میں قدم رکھ دیا ہے اس لئے وہ یہ گاڑی رکھنے کے اہل نہیں، اگر انہیں گاڑی رکھنے کی اجازت دی گئی تو ملک کے دیگر سیاستدان بھی سرکاری بلٹ پروف گاڑیاں مانگیں گے۔