بھارت کچھ ایشوز پر حساس ہوتا جارہا ہے، کاجول

January 25, 2016 2:49 pm0 commentsViews: 29

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ بھارت کچھ ایشوز پر زیادہ حساس ہو تا جا رہا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر کے ملک میں عدم برداشت کے بڑھنے کے حوالے سے بیان کے بعد اداکارہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اب ملک میں کچھ نا کچھ بے حسی موجود ہے اور ہم کچھ ایشوز پر زیادہ حساس ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم کس موضوع پر کیا بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بولنے سے پہلے سوچنے کی ضرورت ہے۔