آج بھی ایک عام سی لڑکی ہوں،دپیکا

January 25, 2016 2:52 pm0 commentsViews: 26

اسٹار بننے کے باوجود زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں کرنے دی
جہاں دل کرتا ہے آزاد انہ طور پر چلی جاتی ہوں
زندگی میں کوئی عجیب و غریب تبدیلی رونما نہیں ہوئی
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ بھارتی اداکارہ دپیکا پڈو کون کا شمار انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائوں میں ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ اتنے زیادہ پروجیکٹس میں کام، ایوارڈ شوز اور اب ہالی ووڈ فلم میں اداکاری کی پیشکش کے باوجود اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ عام سی لڑکی کی طرح زندگی گزارتی ہیں۔ اداکارہ نے حالیہ انٹر ویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی کو بھر پور انداز میں جینا چاہتی ہیں اسی لئے انہوں نے اپنی طرز زندگی میں اسٹار بننے کے بعد بھی کوئی تبدیلی نہیں آنے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آج بھی ایک عام سی لڑکی ہوں میرے لئے کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا میرا جب جہاں جانے کو دل کرتا ہے میں آزادانہ وہاں چلی جاتی ہوں اداکارہ کاکہنا تھا کہ انہیں کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ان کی زندگی میں کوئی عجیب و غریب تبدیلی رونما ہوئی ہے جس سے ان کی سوچ یا رہن سہن تبدیل ہوگیا ہو۔