رینجرز اختیارات سندھ حکومت کے گلے کی ہڈی بن گئے

January 25, 2016 2:51 pm0 commentsViews: 18

وفاق کی جانب سے دیئے گئے حکومتی اختیارات کی مدت ختم ہونے میں صرف 2 ہفتے باقی
سائیں سرکار روڑے اٹکانے سے باز نہیں آرہی، ہٹ دھرمی کے باعث نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا
کراچی( آن لائن) وفاق کے رینجرز کو دئیے گئے خصوصی اختیارات سندھ حکومت کے گلے کی ہڈی بن گئے۔ رینجرز کو دوبارہ دئیے گئے اختیارات کی مدت ختم ہونے میںصرف2 ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے سندھ میں رینجرز کو خصوصی اختیارات تو دے دئیے مگر سائیں سرکار روڑے اٹکانے سے باز نہیں آرہی۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے رینجرز کو اختیارات تفویض ہو چکے ہیں مگر سندھ حکومت نے ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا حالانکہ رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہونے میں صرف14 روز باقی رہ گئے۔ ذرائع کہتے ہیں صوبائی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث خدشہ ہے کہ رینجرز اختیارات کا تنازع شدت اختیار کرے گا۔