اداکارہ میرا کا اگست میں معروف صنعت کار سے شادی کرنیکا اعلان

January 25, 2016 3:04 pm0 commentsViews: 22

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ منظور وسان کے بعد اب اداکارہ میرا نے بھی خواب دیکھنا شروع کردیئے ہیں‘ اداکارہ میرا نے غیر ملکی ویب سائٹ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں بتایاکہ انہوں نے خواب دیکھا ہے کہ وہ موجودہ سال2016 میں بھارت کی20 سے زائد فلموں میں کام کررہی ہیں اور معروف تاجر سے ان کی شادی ہوگی‘ ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ میرا نے اپنا اسپتال بنانے سمیت کئی خواب دیکھ رکھے ہین‘ دیئے گئے انٹرویو میں میرا کا کہنا ہے کہ انہیں دھمیے مزاج کے لوگ بہت پسند ہیں ذرا ذرا سی بات پر غصہ کرنے والے اور اس کا مذاق اڑانے والے افرادکو پسند نہیں کرتیںانہوں نے یہ بھی خواب دیکھا ہے کہ سال2016 ء کے اگست میں ان کی شادی ایک معروف صنعتکار سے ہوگی۔