ٹنڈو الہ یار غبارے خریدنے والے 2بچوں سمیت3 افراد ہلاک‘ 9زخمی

January 25, 2016 3:07 pm0 commentsViews: 77

ٹنڈو الہ یار( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹنڈو الہ یار میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں غبارے خریدنے والے2بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ غبارہ فروش اور 9بچے شدید زخمی ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو الہ یار کے قلعہ چوک پر اس وقت گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا‘ جب بچے گیس کے غبارے خرید رہے تھے‘ دھماکے کے نتیجے میں6 سالہ ثناء موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ 10بچوں اور غبارے فروش سمیت12 افراد شدید زخمی ہوگئے‘ زخمیوں میں دانیال‘ راشد‘ عبدالمجید‘ دانش‘ شاہد ‘قرات‘ صبا‘ شجاعت‘ مثر‘ عائشہ‘35 سالہ پوڑو تالپور اور غبارہ فروش20 سالہ عبدالغفار سامیٹھو شامل ہیں‘ دھماکے کے ایک زخمی پوڑو تالپور کے دونوں ہاتھ تن سے جدا ہوگئے۔