اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث پولیس افسر کراچی سے فرار

January 25, 2016 3:11 pm0 commentsViews: 17

انسپکٹر ذوالفقار حیدر پاکستان بازار تھانے کا سابق ایس ایچ او اور نیوٹائون تھانے کا موجودہ تفتیشی افسر ہے
کراچی( کرائم رپورٹر) شہر یوں کے اغواء میں ملوث سابق ایس ایچ او پاکستان بازار گرفتاری کے خوف سے کراچی سے فرار ہوگیا‘ تفتیشی افسر اعلیٰ افسران کے دبائو پر گرفتار کرنے میں ناکام ‘ تفصیلات کے مطابق نیو ٹائون تھانے کے شعبہ تفتیش کے انچارج انسپکٹر ذوالفقار حیدر کے مطابق پاکستان بازار تھانے میں غیر قانونی طور پر چلائی جانیوالی اسپیشل پولیس پارٹی کے اے ایس آئی اکرم خان اس کے پرائیویٹ کارندے شہری جمشید کے اغواء اور تاوان وصول کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے ‘ انہوں نے بتایا کہ ملزم اکرم خان اس کے کارندوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ پاکستان بآزار تھانے کے ایس ایچ او ظہیر بھی شہری جمشید علی کے علاوہ مزید افراد کے اغواء اور تاوان وصول کرنے میں برابر کے شریک ہے‘ انہوں نے بتایا کہ ان کے اس بیان پر متعدد بار ظہیر کو تھانے طلب کیا کہ وہ تھانے آکر بیان قلمبند کروائے لیکن وہ بیان قلمبند کروانے کے بجائے گرفتاری کے خوف سے فرار ہوگیاجس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔