لانڈھی:2بھائیوں کی گرفتاری کیخلاف تھانے کا گھیرائو

January 25, 2016 3:12 pm0 commentsViews: 18

مظاہرین کی پولیس کے خلاف نعرے بازی اور 5لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کا الزام
بغیرنمبرپلیٹ موبائل میں سوار پولیس اہلکاروں نے وقاص اور ریحان کو اسپیئرپارٹس کی دکان سے گرفتار کیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں پولیس کے ہاتھوں2بھائیوں کی گرفتاری کیخلاف اہل خانہ اور اہل علاقہ نے لانڈھی تھانے کا گھیرائو کرکے پولیس کیخلاف نعرے لگائے اور 5لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کا الزام عائد کیا تاہم پولیس کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر 4 خواتین مرکز کے قریب رہائش پذیر وقاص اور ریحان کو پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا‘ 4 روز گزرنے کے باوجود دونوں بھائی گھر نہیں پہنچے تو اہل خانہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے لانڈھی تھانے کا گھیرائو کرکے پولیس کیخلاف نعرے لگائے‘ اہل خانہ کا کہنا تھاکہ پولیس نے4 روز قبل چھاپہ مار کر وقاص اور ریحان کو گرفتار کیا تھا اور ان کی رہائی کے لئے جمشید کوارٹر تھانے کی کرائم برانچ پولیس نے5لاکھ روپے مانگے تھے تاہم ادائیگی کے باوجود پولیس نے صرف وقاص عرف وکی کو رہا کیا تاہم 2 روز بعد بغیر نمبر پلیٹ کی پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں نے وقاص کو پھر گوشت مارکیٹ میں واقع اسپیئر پارٹس کی دکان سے گرفتار کرلیا۔