ٹوٹ پھوٹ کا شکار کراچی کے تھانے دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں

January 25, 2016 3:15 pm0 commentsViews: 26

115 تھانوں کی مرمت کیلئے سندھ پولیس کے پاس بجٹ تو بہت ہے لیکن معلوم نہیں یہ پیسہ کہاں خرچ ہوتا ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) روشنیوں کے شہر میں آبادی زیادہ اور پولیس کی نفری انتہائی کم ہے۔ پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن رہے ہیں، جنہیں اب تک بلٹ پروف جیکٹ مل سکی ہے نہ ہی ہیلمٹ اور تو اور اب تو تھانے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔ دیواروں میں دراڑیں انتہائی کمزور ہیں، دروازے ٹوٹے پھوٹے ہیں، شہر قائد کے تھانے دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، گلستان جوہر تھانہ ہو یا انتہائی حساس تھانہ سچل، کسی تھانے کی چھت پر پولیس اہلکار کی تعیناتی بھی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔115تھانوں کی مرمت کیلئے سندھ پولیس کے پاس بجٹ تو بہت ہے لیکن یہ پیسہ خرچ کہاں ہوتا ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں، لگتا ہے اعلیٰ افسران اپنے پیٹی بند بھائیوں کو نظر انداز کر چکے ہیں جنہیں فکر ہی نہیں کہ تھانوں میں تعینات اہلکار کن مشکلات کا شکار ہیں۔