شہرقائد میں بے ہنگم ٹریفک کا نظام

January 25, 2016 3:15 pm0 commentsViews: 23

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کہتے ہیں کہ کسی بھی معاشرے کے مہذب ہونے یا نا ہونے کا اندازہ اسکا ٹریفک نظام دیکھ کرباآسانی لگایا جا سکتا ہے،پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا بے ہنگم ٹریفک اس بات کا عکاس ہے کہ ہم کتنے تہذیب یافتہ ہیں ؟ ٹریفک نظام کی خرابی کی کئی وجوہات ہیں ، شہری مجبور ہیں یا ٹریفک اہلکار مظلوم ؟سوا دو کروڑ کی آبادی ، لاکھوں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں اور انہیں سڑکوں پر رواں رکھنے کی زمہ داری محض3600 ٹریفک اہلکاروں کے کاندھوں پر۔ دھویں اور گاڑیوں کے شور میں سڑکوں پر ڈیوٹی دیتے ٹریفک اہلکاروں میں بیمار بھی ہیں ، مجبور بھی اور پریشان بھی۔کم وسائل میں لاکھوں گاڑیوں کو سڑکوں پر رواں رکھنا ، شہریوں کا نرم گرم مزاج برداشت کرنا ، جان کا خوف اور نا کافی سیکیورٹی انتظامات کے باوجود گرم سرد موسم میں سڑکوں پر ڈیوٹی دینا کوئی آسان کام نہیں۔گذشتہ برس کراچی کی سڑکوں پر نو ٹریفک اہلکار دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید جبکہ تیرہ زخمی بھی ہو چکے ہیں۔