شدت کی سردی والے ممالک میں شدید گرمی پڑنے کی پیشنگوئی

January 25, 2016 3:20 pm0 commentsViews: 28

پاکستان، چین سمیت مشرقی اور بعض مغربی ممالک میں 7فیصد اضافی گرمی پڑنے کا امکان ہے
وقت کے ساتھ موسمی تبدیلیاں جاری، شدت کی سردی والے ممالک میں اب گرمی میں بھی اضافہ ہونے لگا، رپورٹ
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) عالمی ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ سردیوں کی شدت کے ساتھ ساتھ دنیا کے بعض خطوں میں گرمی کی شدت میں7 فیصد اضافے کا امکان ہے‘ گرمیوں کی شدت میں اضافہ پاکستان‘ چین‘ سمیت مشرقی ملکوں اور بعض مغربی یورپی ملکوں ہوسکتا ہے‘ عالمی ذرائع ابلاغ میںشائع ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ موسمی کیفیات بدل رہی ہیں جہاں شدید سردی تھی اب وہاں گرمی کی لہر میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے اور جہاں بہت زیادہ گرمی پڑرہی تھی وہاں گرمیوں کی شدت میں مزید اضافے جبکہ سردیوں میں پہلے سے زیادہ سردی کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔