پیٹرولیم مصنوعات ،حکومت نے عوام سے سوا 2ارب ڈالر ہتھیا لئے

January 25, 2016 3:21 pm0 commentsViews: 18

ٹیکس وصولیوں میں کمی کا ہر وقت رونا رونے والی حکومت نے عوام کی چیخیں نکال دیں
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے کے باوجود رواں مالی سال بھاری اضافی ٹیکس وصول کیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی طرف سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے کے باوجود عوام سے ایک ارب22 کروڑ ڈالر اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹیکس وصولی میں کمی کا ہر وقت رونا رونے والی حکومت نے ٹیکسوں کی شرح میں بے حد اضافہ کرکے عوام کی چیخیں نکال دیں وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے6 ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں34 کروڑ ڈالر اضافی ٹیکس وصول کیا۔ مالی سال 2014-15 کے پہلے 6 ماہ کے دوران7 ارب 59 کروڑ ڈالر کا تیل در آمد ہوا جس پر 2 ارب 5 کروڑ ڈالر ٹیکس وصول کیا اس کے برعکس مالی سال2015-16 کے پہلے6 ماہ کے دوران4 ارب35 کروڑ ڈالر کا تیل در آمد ہونے پر2 ارب 39 کروڑ ڈالر سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔