تاجر برادری کے تعاون سے جرائم کا مکمل خاتمہ کردینگے، ڈی جی رینجرز

January 26, 2016 1:53 pm0 commentsViews: 25

رینجرز اور پولیس کی کاوشوں سے کراچی میں امن بحال ہوا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار بلا خوف و خطر شہر کارخ کررہے ہیں
کراچی سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے پلان تیار کرلیا ہے ،پورٹ قاسم میں تقریب سے میجر جنرل بلال اکبر کا خطاب
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ رینجرز اور پولیس کی کاوشوں سے کراچی کا امن بحال ہوا، غیر ملکی سرمایہ کار بلا خوف و خطر شہر کا رخ کر رہے ہیں تاجر برادری اگر تعاون کرے اور ہم پر اعتماد کرے تو شہر سے جرائم کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے شہر سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے جامع پلان مرتب کیا گیا ہے پورٹ قاسم میں منعقدہ تقریب میں تاجر برادری نے ڈی جی رینجرز کی امن و امان کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور کراچی آپریشن بلا تفریق جاری رکھنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو بقائی کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب میں رشید جان محمد، صدر بقائی شکیل اشفاق پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئر مین آغا جان اختر، ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ، بقائی کے پیٹرن انچیف میاں احمد بھی موجود تھے۔