ریٹائرڈ پولیس اہلکار سے50 ہزار روپے چھیننے کی کوشش ناکام

January 26, 2016 1:52 pm0 commentsViews: 14

نیشنل بینک اورنگی سے رقم نکلوا کر جا رہا تھا چار مسلح ملزمان کے روکنے پر ان سے گتھم گتھا ہو گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، حب ریور روڈ کا رہائشی ریٹائرڈ پولیس اہلکار ممتاز ولد ہاشم اورنگی ٹائون نمبر5 میں واقع نیشنل بینک سے50 ہزار روپے نکلوا کر گھر جا رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار4 ملزمان نے ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا تعاقب شروع کر دیا اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے11 حبیب ٹرسٹ کے قریب ملزمان نے اسلحہ کے زور پر پولیس اہلکارسے رقم چھیننے کی کوشش کی جس پر دونوں گتھم گتھا ہو گئے اسی دوران پولیس اہلکار ملزم کے ہاتھ سے اسلحہ چھیننے میں کامیاب ہوگیا ملزمان فوری طور پر موٹر سائیکل پر فرار ہونے لگے تو پولیس اہلکار نے بھی اپنے موٹر سائیکل سے ملزمان کا پیچھا کیا اور موٹر سائیکل ملزمان کی موٹر سائیکل سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، پاکستان بازار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔