6ایس ایچ اوز کی تقرری کا حکم

January 26, 2016 2:01 pm0 commentsViews: 26

کراچی( کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے6 ایس ایچ او کے تقرریوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے ایک حکم نامے کے تحت سہیل اختر کو ایس ایچ او ٹیپو سلطان، محمد خان لودھی کو ایس ایچ او شاہراہ فیصل، نواب خان عمرانی کو ایس ایچ او بہادر آباد، جاوید جلبانی کو ایس ایچ او گلستان جوہر، ذوالفقار مہر کو ایس ایچ او گلشن اقبال اور ممتاز حسین کو ایس ایچ او جمشید کواٹرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔