سنگین غداری کیس، شوکت عزیزدبئی میں بیان ریکارڈ کروانے پر آمادہ

January 26, 2016 2:03 pm0 commentsViews: 18

سابق وزیراعظم نے شامل تفتیش ہونے کی تحریری طور پر یقین دہانی کرائی ہے
سیکورٹی وجوہات کے باعث پاکستان آنے سے انکار، ایف آئی اے ٹیم یو اے جائیگی
اسلام آباد( آئی این پی) سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سنگین غداری کیس میں شامل تفتیش ہونے پر راضی ہوگئے۔ تاہم انہوں نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر پاکستان آکر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا۔ شوکت عزیز نے ایف آئی اے کو7 فروری کو متحدہ عرب امارات میں آکر بیان ریکارڈ کرانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ پیر کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے سنگین غداری کیس میں شامل تفتیش ہونے کی تحریری طور پر یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ وہ سیکورٹی وجوہات کے باعث پاکستان نہیں آسکتے ہیں۔ ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں ٹیم یو اے ای جا کر شوکت عزیز کا بیان ریکارڈ کرے گی۔