عالیہ بھٹ کیلئے شاہ رخ ماہر نفسیات بن گئے

January 26, 2016 2:06 pm0 commentsViews: 20

شاہ رخ پر فلمائے گانے یاسیت سے محفوظ رکھتے ہیں
کنگ خان کی بہت بڑی مداح ہوں، اداکارہ کا انٹرویو
ممبئی( نیٹ نیوز) بھارت کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان پر فلمائے گانوں کے ہوتے ہوئے انہیں کسی ماہرنفسیات کی ضرورت نہیں ہے۔ معروف عالیہ بھٹ نے یہ بات بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمزکو دئیے گئے انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔ عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ کنگ خان کی بہت بڑی مداح ہیں اور شاہ رخ کے گانے انہیں یاسیت سے محفوظ رکھتے ہیں۔ عالیہ بھٹ نے مزید کہاکہ جب تک شاہ رخ خان کے گانے موجود ہیں انہیں ڈپریشن کے دوران کسی ماہرنفسیات کی ضرورت نہیں ہے۔ عالیہ بھٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ شاہ رخ خان کی اتنی بڑی مداح ہیں کہ جب ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ ریلیز ہوئی تو انہوں نے اپنا ہیئراسٹائل کاجل کی طرح کابنوالیا تھا۔