سندھ حکومت کراچی آپریشن میں روڑے اٹکا رہی ہے

January 26, 2016 2:05 pm0 commentsViews: 14

رینجرز اختیارات کا تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کرنے والا ہے، ندیم نبی خان
بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ بڑھ گئی جبکہ اس میں مزید اضافے کے خدشات ہیں، وفد سے گفتگو
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ( پاکستان) کے جوائنٹ سیکریٹری ندیم نبی خان نے کہا کہ رینجرز اختیارات کا تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کرنے والا ہے جس کے بعد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ جو گزشتہ سال پانچ دسمبر کے بعد بڑھ گئی اس میں مزید اضافہ ہونے کے خدشات سر اٹھانے لگے ہیں۔ چیئر مین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر احسن آباد سے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رینجرز اختیارات کی مدت کے خاتمے میں صرف دو ہفتے رہ گئے ہیں جبکہ سندھ حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد اس مسئلے پر وفاق کو بھر پو جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سندھ حکومت کی جانب سے روڑے اٹکانے کی وجہ سے سست روی کا شکار ہے۔