کامیڈی کردار زیادہ پسند ہیں تبو

January 26, 2016 2:05 pm0 commentsViews: 30

ممبئی( اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ تبو کو سنجیدہ کرداروں کے بجائے کامیڈی کردار زیادہ پسند ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ تبو نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ کامیڈی کردار انکے پسندیدہ ہوتے ہیں۔ کیریئر کے دوران انہیں چند ہی فلموں جن میں بیوی نمبر ون اور ہیرا پھیری شامل ہیں میں کام کا موقع ملا۔ تجربہ شاندار رہا۔ مستقبل میں بھی اگر کامیڈی کردارنبھانے کا موقع ملا تو ضرور کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ فنکار کا کام شائقین کو انٹر ٹین کرنا ہوتا ہے اور کامیڈی کردار میں اس کا زیادہ مارجن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اگر ہم کسی کے ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھیر دیں تو اس سے اچھی کوئی چیز نہ ہوگی۔