کچھ سیاسی لیڈر قومی مفاد کے برعکس دکانداری چمکارہے ہیں، چوہدری نثار

January 26, 2016 2:07 pm0 commentsViews: 16

مایوسی پھیلانے والے دشمن کے آلۂ کار ہیں، منفی باتیں پھیلانے والے جان لیں دہشت گردی کا گراف نیچے جارہا ہے
بدقسمتی سے پچھلی حکومتوں نے پیش آنیوالے سانحات اور مشکلات کے باوجود کوئی داخلی پالیسی تشکیل نہیں دی،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مایوسی پھیلانے والے دشمنوں کے آلہ کار ہیں کچھ سیاسی لیڈر قومی مفاد کے برعکس اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں۔ داخلی سلامتی کثیر الجہتی اور کثیر الطرفہ ذمہ داری ہے جو مسلسل کاوشوں، نگرانی اور بہتری کی متقاضی ہوتی ہے۔ منفی باتیں پھیلانے والے جان لیں دہشت گردی کے گراف نیچے جا رہے ہیں۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں30 نئے ترقی پانے والے میجر جنرلز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بد قسمتی سے گزشتہ برسوں کے دوران پچھلی حکومتوں کے پیش آنے والے سانحات اور شدید مصائب کے باوجود کوئی داخلی سلامتی یا ڈھانچہ تشکیل نہیں دیا۔ بعض سیاسی رہنمائوں اور ان کے حواریوں کے بیانات اور تجزیوں سے کمزوری اور بزدلی کا پیغام جاتا ہے۔ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے سر گرداں عناصر قومی مفاد اور عزم میں چھید ڈال کر قومی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں مایوسی اور سنکی پن پھیلانے والوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ دہشت گردی سے متعلق گراف نیچے جا رہا ہے اور2006ء سے کم ترین سطح پر ہے۔