رواں سال پی آئی اے اور اسٹیل مل سمیت 11 ادارے فروخت کرنے کی تیاری

January 26, 2016 2:08 pm0 commentsViews: 40

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی ایم ایف کو دی جانیوالے ضمانت کے مطابق پاکستان رواں مالی سال کے دوران پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل سمیت 11 اداروںکی نجکاری کاپروگرام رکھتا ہے‘ مارچ2016 ء کے آخر تک پاکستان نے اسٹیل ملز کی مکمل نجکاری اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے10 سے15 فیصد حصص فروخت کرنے ہیں‘ جون کے اخر تک کوٹ ادو پاور کمپنی کے25 سے40 فیصد اور پی آئی اے کے26 فیصد حصص بیچنے کا پروگرام ہے‘ جون میں ہی ماڑی پیٹرولیم کے18 اعشاریہ 39 فیصد اور پاک عرب ریفائنری کے15 فیصد حصص فروخت کرنے کا منصوبہ ہے۔