کرائم سین کی عکس بندی جیسے پروگرام بند ہونے چاہئیں‘ پیمرا

January 26, 2016 2:10 pm0 commentsViews: 27

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پیمرا اتھارٹی اور ملک بھر کی شکایات کونسلز کا پیمرا ہیڈ کوارٹرز میں پہلا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں پیمرا کے بطور ریگولیٹر کردار اور ذمے داریوں کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا‘ ترجمان پیمرا کے مطابق اجلاس میں ممبران شکایات کونسلز نے تجویز دی کہ کرائم سین کی دوبارہ عکس بندی جیسے پروگرام بند ہونے چاہئیں‘ ممبرز نے کہا کہ پیمرا اتھارٹی پچھلے کچھ عرصے سے بطور ریگولیٹر اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کررہا ہے۔