داعش بڑے حملوں کی صلاحیت رکھتی ہے‘ یورپی یونین

January 26, 2016 2:16 pm0 commentsViews: 47

برسلز( نیٹ نیوز) یورپی یونین کی پولیس ایجنسی یورو پول نے دہشت گرد تنظیم داعش کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے‘ یوروپول کے سربراہ روب وین رائٹ کے مطابق نام نہاد اسلامک اسٹیٹ کے پاس یورپ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی ہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کے تمام ادارے یقینی طور پر اس جہادی تنظیم کے ممکنہ حملوں کو ناکام بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔